Time 11 مارچ ، 2022
پاکستان

فضل الرحمان اپنے بندوں کو چھڑوانے کیلئے معافیاں مانگتے رہے: شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بندوں کو چھڑوانے کے لیے معافیاں مانگتے رہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کر کے جے یو آئی ف کے دو ممبران قومی اسمبلی اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

جے یو آئی کے کارکنوں اور ایم این ایز کو آج صبح شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

اب اس حوالے سے شہباز گل نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان رات بھر ادھر ادھر فون کرتے رہے، مولانا صاحب معافیاں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پھر اپنے بندوں سے معافی منگوائی، ایک ہی رات میں ان کا سارا بخار اتر گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انھیں (جے یوآئی کے کارکنوں اور ایم این ایز) کو چھوڑنا نہیں چاہیے تھا، ہم انہیں بہانہ بنا کر سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے۔


مزید خبریں :