Time 11 مارچ ، 2022
پاکستان

اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوچکی ہے: فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوچکی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری پر اعتماد اور اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری کا یقین ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبداردیکھنا چاہتے ہیں، ہم بھی ان سے مدد کے خواہاں نہیں ہیں، ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

پروگرام جیونیوز پر کل شب  10 بجکر 5 منٹ پرنشر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :