Time 12 مارچ ، 2022
پاکستان

بچوں پر جنسی تشدد کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز، مسودہ تیار

مجوزہ مسودے میں بچوں پر جنسی تشدد کی صورت میں 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل
مجوزہ مسودے میں بچوں پر جنسی تشدد کی صورت میں 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

پشاور: بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل 2022 کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل منظوری کے لیے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

تیار مسودے میں بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بل میں بچوں پر جنسی تشدد کی صورت میں 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

بل میں بچوں کی فحش ویڈیو بنانے والے کو 10 سال قید اور 70 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

مجوزہ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ سزا پانے والا کسی بھی معافی کا حقدار نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :