حکومت کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں این سی او سی کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے جس کے بعد این سی او سی کی ذمہ داریاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا ادارہ سی ڈی سی انجام دے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ کورونا سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر یادگار کا افتتاح اور این سی او سی کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت صحت کے حکام کا  کہنا ہے کہ اس سال 27 مارچ کو این سی او سی کے قیام کو  دو سال مکمل ہو جائیں گے، این سی او سی کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کورونا کی پانچویں لہر کے باعث ملتوی کیا گیا۔

واضح  رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا قیام پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے سامنے آنے کے بعد عمل میں آیا جس کی سربراہی وفاقی  وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے پاس ہے۔

مزید خبریں :