Time 12 مارچ ، 2022
پاکستان

پریانتھا کمارا قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس پر کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے بالغ اور نابالغ ملزمان کےخلاف علیحدہ علیحدہ چالان جمع کرائے، پہلے چالان میں 80 بالغ ملزموں کو نامزد کیا گیا جبکہ دوسرا چالان 9 نابالغ ملزموں کا پیش کیا گیا ۔

پراسیکیوشن کی جانب سے 40 گواہوں، واقعےکی ویڈیوز، ڈیجیٹل شواہد، ڈی این اے شواہد اور فارنزک شواہد کو چالان کا حصہ بنایا گیا۔

عدالت نے 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کیس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے 14 مارچ کو پراسیکیوشن کے 14 گواہوں کو طلب کر لیا۔

مزید خبریں :