12 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی اور پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کا ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق جلسہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا گفتگو میں کہنا تھاکہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔