13 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان نے حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ 25 سال پہلے سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ ٹماٹر، آلو کی قیمت پتا کروں۔
حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال سے قوم کو تبلیغ کررہا ہوں ، عظیم قوم بننا ہے تو اچھائی کا ساتھ دینا ہے، اگلے ڈیڑھ سال میں ملک ریکارڈ ترقی کرے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ ٹماٹر کی کیا قیمت ہے، آلو کی کیا قیمت ہے؟ میں سیاست میں صرف پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کیلئے آیا۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنانےکا مقصد پتہ نہیں تو ایک قوم نہیں بن سکتے، جب تک قوم برائی کے خلاف کھڑی نہ ہو تو برائی بڑھ جائے گی، ظلم کےخلاف کھڑے نہیں ہوں گے ظلم بڑھ جائےگا۔