کراچی: نومولود بچی کے قتل میں ملوث ماں بیٹی گرفتار

کراچی میں نومولود بچی کے قتل میں ملوث 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  2 روز قبل فریئر کے علاقے میں نومولود بچی کی لاش کو پھینک کر فرار ہونے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ  نے ایمبولینس کے اندر ہی بچی کو جنم دیا تھا، ملزمہ  اور اس کی ماں چوہدری خلیق الزماں روڈ پر چلتی ہوئی ایمبولینس کی کھڑکی سے نومولود بچی کو بے دردی سے باہر روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

خواتین ملزماؤں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، نومولود بچی کا پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانےکے بعد بچی کی لاش کو چھیپا سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :