14 مارچ ، 2022
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں کی ہیں۔
سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے سعید آفریدی نے کراچی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔
بعد ازاں ٹوئٹر پر ایم پی اے سعید آفریدی نے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی اور بتایا کہ آج مولانا طارق جمیل سے کراچی میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا جس میں مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کی کامیابی کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔
سعید آفریدی نے لکھا کہ دراصل طارق جمیل صاحب جیسے عالم دین ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔