15 مارچ ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےآسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری مکمل کر لی۔
یہ بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے ۔
بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سنچری فروری 2020 میں راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی۔
19 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 171 رنز کی شراکت قائم کر لی۔ چوتھے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے تھے۔
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان پہلی اننگز میں انتہائی خراب بیٹنگ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور اسے میچ جیتنے کے لیے 506 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے جب کہ پورے ایک دن کا کھیل بھی باقی ہے۔