15 مارچ ، 2022
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8.2 ارب کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 8.2 ارب کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کو صرف احساس مستحقین تک محدود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور اب رمضان ریلیف پیکج یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام شہریوں کیلئے ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے قرض مؤخر کے اقدامات کی منظوری دی گئی جس کے بعد جی ٹوئنٹی کے 15ممالک کے ساتھ قرض مؤخر کے اقدامات کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ایل این جی ٹو پائپ لائن منصوبےکیلئے 21ارب کی بینک گارنٹی، جھل مگسی فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو 15ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی دوبارہ فراہمی کی منظوری دی گئی جبکہ ماڑی گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 110ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کپاس کی فصل کیلئے کم ازکم 5700 روپے من قیمت مقرر کردی گئی ہے۔