کھیل
Time 15 مارچ ، 2022

بلوچستان: ڈوائن براوو کے گانے'چیمپئن' پر بچے کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

بلوچستان کے چھوٹے  بچے کا ٹیلنٹ سوشل میڈيا پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسکول کے بچے کو ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوائن براوو کے چیمپئن گانے پر بریک ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے یونیفارم میں ملبوس بچے نے مہارت کے ساتھ گانے پر ڈانس کیا جبکہ اس کے گرد اور طلبہ میں کھڑے دیکھیں جاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بچے کی اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوائن براوو نے اپنا گانا 'چیمپئن' 2016 میں ریلیز کیا تھا جس سے دنیا بھر میں کافی مقبولیت ملی تھی۔

اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 12 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :