پشاور: باپ بیٹی نے ایک ساتھ PHD ڈگری حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

پشاور: خیبرپختونخوا کے باپ بیٹی نے پشاور یونیورسٹی سے ایک ہی دن  پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمسعود خان نے  میکا ٹرانکس جب کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

اس خوشی کے موقع پر ڈاکٹر مسعود خان نے کہا کہ کچھ گھریلو ذمہ داریوں کے باعث انہوں نے بروقت پی ایچ ڈی مکمل نہیں کی لیکن اب یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جیسے ہی وقت ملا میں نے اپنا یہ خواب پورا کرلیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر نادیہ مسعود نے کہا کہ پی ایچ ڈی ڈگری لینا آسان نہیں تھا مگر والد کی محنت اور سپورٹ کے باعث میں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔

دونوں کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے۔

مزید خبریں :