Time 16 مارچ ، 2022
کھیل

کراچی ٹیسٹ: بابر اعظم نے بریڈ مین، پونٹنگ اور لارا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز پاش پاش کر دیے— فوٹو: فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز پاش پاش کر دیے— فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز  پاش پاش کر دیے۔

بابر اعظم چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کے پاس تھا جنہوں نے 1995 میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس سے قبل بیون کانگڈن 176، ڈان بریڈ میں 173، رکی پونٹنگ 156، گریم اسمتھ 154، برائن لارا 153اور ویرات کوہلی 141 کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ: بابر اعظم نے بریڈ مین، پونٹنگ اور لارا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اس ٹیسٹ میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ گیندیں کھیلیں، سب سے زیادہ دیر 607 منٹ وکٹ پر ٹھہرے، 196 رن بنائے، عبداللہ شفیق کے ساتھ 520 گیندیں کھیلنے کا پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی بنایا۔

مزید خبریں :