17 مارچ ، 2022
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کارروائی کے حکومتی بیان پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
بلاول نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، ارکان قومی اسمبلی کو عدم اعتماد میں حصہ لینے پر تشدد کی دھمکیاں دی گئی ہیں، ایم این ایز کی جانیں ، آزادی اور خاندان خطرے میں ہیں۔
بلاول نے کہا کہ ایم این ایز اس فاشسٹ حکومت سے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدام اٹھائیں گے، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم ان کے تحفظ کیلئے جو کرسکتے ہیں کریں گے، ہم ابھی اپنے تمام کارڈ شو نہیں کریں گے۔
بلاول نے کہا کہ چند دوست عمران خان کے الزامات کا جواب دیں گے، او آئی سی کانفرنس کے دوران اسلام آبادمیں انارکی نہیں چاہتے، حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے۔