Time 17 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں لیکن یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کو اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے ، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاؤس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :