17 مارچ ، 2022
وفاق میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے بھی وزیراعظم کے بچنے کو مشکل قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’آج کی صورتِ حال کے بعد حکومت کا بچنا مشکل ہے، تحریک انصاف کی حکومت بچ سکتی ہے لیکن وزیراعظم کا بچنا مشکل ہے۔‘
سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس حوالے سے دیر کردی گئی ، جب سندھ میں معاملات خراب تھے تب یہ فیصلہ کرنا چاہیے تھا اب اس کا جواز نہیں بنتا۔