دنیا
Time 18 مارچ ، 2022

روس نے یوکرین کے مغربی شہر لویو پر میزائل برسادیے

روس نے یوکرین کے شہر لویو میں طیاروں کی مرمت کرنے والے ایک پلانٹ پر کروز میزائل فائر کیے: میڈیا رپورٹس/ فوٹو رائٹرز
روس نے یوکرین کے شہر لویو میں طیاروں کی مرمت کرنے والے ایک پلانٹ پر کروز میزائل فائر کیے: میڈیا رپورٹس/ فوٹو رائٹرز

روس نے یوکرین کے مغربی شہر لویو پر میزائل برسادیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ روس نے یوکرین کے شہر لویو میں طیاروں کی مرمت کرنے والے ایک پلانٹ پر کروز میزائل فائر کیے جس کی یوکرینی فوج کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

لویو کے میئر کا کہنا ہےکہ روسی میزائل حملوں کے نتیجے میں پلانٹ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دوسری جانب ماریوپول سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ روس کی مسلسل شیلنگ کے باوجود ریسکیو عملہ اپنی کارروائیوں میں مصروف ہے اور  روسی حملوں سے تباہ  ہونے والی تھیٹر کی عمارت کا ملبہ ہٹا یا جارہا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز 3 ہزار 810 شہریوں کا انخلا کیا گیا جن میںٰ ماریوپول شہر  میں محصور 2 ہزار  شہری  بھی شامل  ہیں۔

غیر  ملکی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہےکہ امریکی صدر جوبائیڈن روسی حمایت پر چینی ہم منصب کو فون کریں گے اور انہیں روس کی حمایت کرنے سے متعلق خبردار کریں گے۔

مزید خبریں :