Time 18 مارچ ، 2022
پاکستان

فیصل آباد میں راجہ ریاض اور پشاور میں نور عالم کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف کارکنوں نے فیصل آباد اور پشاور میں احتجاج کیا ہے۔

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجاریاض کےخلاف ضلع کونسل چوک پرپی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

کارکنوں نے راجہ ریاض کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عمران خان کے نام پرووٹ لینے والےراجہ ریاض مستعفی ہوجائیں۔

دوسری جانب پشاور میں نورعالم خان کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا۔  پی ٹی آئی کارکنوں  نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور کہا کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے کس منہ سے اختلاف کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :