Time 18 مارچ ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی ارکان کے گھر بھی محفوظ نہیں رہیں گے: رانا ثنااللہ کا ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منحرف ارکان کے گھروں کے باہر احتجاج پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے مظاہرین بھیج کر ارکان اسمبلی کے گھروں پر پتھراؤ کرایا، اب مظاہرہ یا پتھراؤ ہوا تو پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کے گھر بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ لانگ مارچ سے بتائیں گے انسانوں کا سمندر کیا ہوتا ہے، رزلٹ لے کر اسلام آباد سے واپس جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان اور فواد چوہدری کو جہلم کا ڈبو قرار دےدیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چند کارکنوں کی جانب سے منحرف ارکان کے گھروں کے باہر احتجاج کیا گیا جبکہ کچھ کارکنوں نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کے باہر دھرنا بھی دیا۔

مزید خبریں :