18 مارچ ، 2022
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں نے آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سمیت جو جو ملوث ہے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوے کی مذمت کرتا ہوں۔