18 مارچ ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
نور عالم خان نے دھمکیوں والے میسجز کے اسکرین شارٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے اور کہا کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بینظیربھٹواوربشیربلور کے ساتھ ہوا، وہی تمھارے ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہےکہ تمہارے اور تمہارے 3 بیٹوں کےساتھ یہی کیا جائے گا، مجھےکچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دارہوگی۔
خیال رہے کہ نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔