18 مارچ ، 2022
قومی اسمبلی کے سیکرٹری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان کو نوٹس جاری کردیے۔
گزشتہ دنوں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش کی گئی تھی۔
اب اس معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹس میں ارکان کو آگاہ کیاگیاکہ وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔