Time 19 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ساجد خان نے ثانیہ مرزا کو کیا کہہ کر 'آئٹم سانگ' آفر کیا؟

ثانیہ کو ان کے قریبی ساتھی اور ہدایتکار ساجد خان نے آئٹم سانگ کرنے کی آفر کی تھی__فوٹو فائل
ثانیہ کو ان کے قریبی ساتھی اور ہدایتکار ساجد خان نے آئٹم سانگ کرنے کی آفر کی تھی__فوٹو فائل

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی وڈ فلم کے لیے آئٹم سانگ کی پیشکش سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

 شعیب اور ثانیہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان آغا علی نے ثانیہ سے ماضی میں آئٹم سانگ کرنے کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا۔

ثانیہ نے بتایا کہ انہیں ان کے قریبی ساتھی اور ہدایتکار ساجد خان نے آئٹم سانگ کرنے کی آفر کی تھی، ساجد میرے پاس آیا اور کہا کہ تم میری فلم میں آئٹم سانگ کرلو میں تمہیں اس گانے میں پہننے کے لیے پورے کپڑے دوں گا۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ ساجد کی پوری کوشش تھی کہ میں وہ گانا کرلوں، اس نے کہا کہ تمہیں مجھ پر بھروسہ نہیں ہے، میں تمہیں ایسے کپڑے دوں گا جس میں جسم نمایاں نہیں ہوگا، یہ بس ایک گانا ہے، اسے کرلو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے انکار کردیا، مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا کام نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ کسی بھی چیز کو ہمیشہ کے لیے نہ نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی آپ کو یہ کہنا چاہیے کہ میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔

دوران شو کرکٹر شعیب ملک نے بتایا کہ ثانیہ کی اردو کافی اچھی ہے کیونکہ انہوں نے اسکول میں اردو پڑھی ہے۔

سابق کپتان نے مزید بتایا  کہ بھارتی حیدرآباد جہاں سے ثانیہ تعلق رکھتی ہیں، وہاں کوئی بھی بات یا واقعہ اگر 20 سال پہلے ہوا ہے، تو کہا جاتا ہے کہ 'پرسوں' ہوا ہے جس کے بعد میں کبھی کبھی حیران رہ جاتا ہوں۔

مزید خبریں :