19 مارچ ، 2022
اداکار منیب بٹ نے بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد ان دنوں سیاسی صورتحال کافی گرم ہے، ایسے میں اداکار بھی اپنے خیالات ظاہر کررہے ہیں۔
اداکار منیب بٹ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ میرے اس ٹوئٹ کو محفوظ کرلیں کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔
منیب بٹ نے سوشل میڈیا صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس پر صارفین کا ملا لا ردعمل دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔
اس حوالے سے جہاں وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تو وہیں ان کے حمایتی خوب ان کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔