19 مارچ ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکینِ قومی اسمبلی کے خلاف ان کے حلقوں میں اور گھرکے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
شکر گڑھ میں خاتون رکن اسمبلی وجیہہ قمرکےگھر کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے ، دونوں میں تکرار بھی ہوئی۔
تحریک انصاف کےکارکنوں کی ریلی ریلوے روڈ سے وجیہہ قمر کےگھر پہنچی تو ن لیگ کے کارکن بھی وہاں پہنچ گئے، تکرار کے بعد معاملہ ٹل گیا اور کارکن لوٹ گئے ۔
ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احمد حسین ڈیہڑ اور رانا قاسم نون کے خلاف مظاہرہ کیا۔
کارکنوں نے ارکان اسمبلی کے خلاف نعرے لگائے ، مظاہرین نے منحرف ارکان کو لوٹا اور قبضہ مافیا قرار دیا ۔