دنیا
Time 20 مارچ ، 2022

سری لنکا: کاغذ کی کمی کے باعث اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شدید مالیاتی بحران کے باعث کاغذ کی درآمد بند ہونے سے سری لنکا میں اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیےگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکن محکمہ تعلیم کےحکام کا کہناہےکہ ٹیسٹ پیپرز کے لیے ضروری کاغذ اور  سیاہی زرمبادلہ کی کمی کے سبب درآمد کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے مغربی صوبے میں  اسکولوں کےامتحانات غیرمعینہ مدت کے  لیے ملتوی کر دیےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں اسکول طلبا کے لیے امتحان پیر سے شیڈولڈ تھے۔

 خیال رہے کہ سری لنکا زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن  اور ادویات کی کمی کا شکار ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے سری لنکا کی بیل آؤٹ پیکج کی درخواست پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

مزید خبریں :