Time 20 مارچ ، 2022
دنیا

بھارتی خادمہ ایک سال تک مالکان کو ’غلاظت‘ کھلاتی رہی

گھر والوں کی رپورٹ پر خادمہ کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد اس نے اعترافِ جرم کرلیا__فوٹو: اسکرین گریب
گھر والوں کی رپورٹ پر خادمہ کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد اس نے اعترافِ جرم کرلیا__فوٹو: اسکرین گریب

کویت میں ایک سال تک گھر والوں کو  اپنی غلاظت کھلانے والی بھارتی خادمہ کا مکروہ فعل آخر کار عیاں ہوگیا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خادمہ نے یہ عمل مالکان سے انتقام لینے کے لیے کیا اور  ایک برس تک کھانے میں غلاظت ڈال کر کھلاتی رہی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی خادمہ نے محض اس بات پرانتقامی کارروائی کی کہ اسے جو کمرہ رہائش کےلیے دیا گیا تھا وہ دیگر گھروالوں سے الگ اور مکان کی چھت پربنا ہوا تھا۔

گھر کی مالکن اور متاثرہ خاتون نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ  کچھ عرصے سے تمام گھر والے کھانے کے غیر معمولی خراب ذائقے کے حوالے سے پریشان تھے تاہم وجہ کسی کو معلوم نہیں ہو رہی تھی کہ کھانا اس قدر خراب کیوں ہے۔

خاتون نے بتایا کہ ہم نے سچائی جاننے کے لیے کچن میں خفیہ کیمرے نصب کیے جس سے پتہ چلا کہ خادمہ کھانے میں کچھ ملاتی تھی۔

گھر والوں کی رپورٹ پر خادمہ کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد اس نے اعترافِ جرم کرلیا۔

مزید خبریں :