Time 21 مارچ ، 2022
پاکستان

او آئی سی کانفرنس کیلئے اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

21 تا24 مارچ ریڈزون عام ٹریفک کے لیے مکمل بندہوگا: ٹریفک پولیس/ فائل فوٹو
21 تا24 مارچ ریڈزون عام ٹریفک کے لیے مکمل بندہوگا: ٹریفک پولیس/ فائل فوٹو

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اوآئی سی کانفرنس کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق 21   تا24 مارچ ریڈزون عام ٹریفک کے لیے مکمل بندہوگا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سریناچوک، اسٹیٹ بینک چوک، ایکسپریس چوک، اور ایوب چوک عام ٹریفک کے لیے بند ہوں گے لہٰذا شہری آمدورفت کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا  ہےکہ صرف مارگلہ روڈہی ریڈزون میں داخلے اورباہر نکلنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا  ہے،  شہری کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے اجتناب  کریں۔

ترجمان نے کہا کہ آئی ٹی پی ریڈیو شہریوں کو ٹریفک صورتحال سےلمحہ بہ لمحہ  باخبر رکھے گا۔

مزید خبریں :