میرب کو کبھی بہن نہیں کہا: عاصم اظہر

یہ ٹوئٹ ان تمام نیوز چینل کے لیے جو میری جعلی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں: عاصم اظہر/ فائل فوٹو
یہ ٹوئٹ ان تمام نیوز چینل کے لیے جو میری جعلی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں: عاصم اظہر/ فائل فوٹو

گلوکار عاصم اظہر نے منگیتر میرب علی کو ماضی میں بہن بولنے کے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔

عاصم اظہر نے گزشتہ برس کی اپنی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ٹوئٹ ان تمام نیوز چینل کے لیے جو میری جعلی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں جس میں، میں نے میرب کو اپنی بہن کے طور پر لیبل کیا تھا۔‘

عاصم اظہر نے کہا کہ ’میں نے پہلے ہی اس جعلی چیٹ کی وضاحت کردی تھی لہٰذا مجھے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’سب کی مٹھائی جلدی ہی گھر پہنچ جائے گی۔‘

عاظم اظہر نے اپنے چاہنے والوں سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی دُعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں ایک مداح گلوکار سے منگنی کی خبروں کے حوالے سے سوال کرتا ہے۔

اسکرین شاٹ کے مطابق مداح کے سوال کے جواب میں عاصم اظہر نےمنگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرب علی میری بہنوں کی طرح ہے۔

میرب کو کبھی بہن نہیں کہا: عاصم اظہر


مزید خبریں :