سونم کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

’ ایک خاندان، آپ کو پیار اور حمایت سے نوازے گا، ہم آپ کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں: اسٹار جوڑی کا پیغام/ فائل فوٹو
’ ایک خاندان، آپ کو پیار اور حمایت سے نوازے گا، ہم آپ کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں: اسٹار جوڑی کا پیغام/ فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

سونم کپور اور آنند نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم فیملی میں اس نئے مہمان کا خیر مقدم کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

اسٹار جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ میں نئے مہمان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ ایک خاندان، آپ کو پیار اور حمایت سے نوازے گا، ہم آپ کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔

سونم کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

سونم اور ان کے شوہر نے یہ بھی اعلان کیا کہ بچہ رواں برس موسمِ خزاں میں ان کے ہاتھوں میں ہوگا۔

اداکارہ کے اس اعلان پر شوبز سے منسلک کئی اداکاروں نے مبارکباد پیش کی۔

خیال رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی، سونم کپور اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔

مزید خبریں :