Geo News
Geo News

Time 21 مارچ ، 2022
دلچسپ و عجیب

گھوڑے کی سوئمنگ پول میں مسکراتے ہوئے تیرنے کی ویڈیو وائرل

کیا آپ نے کبھی گھوڑے کو تیراکی کرتے ہوئے دیکھا ہے، اگر نہیں تو دیکھ لیں— فوٹو: اسکرین گریب
کیا آپ نے کبھی گھوڑے کو تیراکی کرتے ہوئے دیکھا ہے، اگر نہیں تو دیکھ لیں— فوٹو: اسکرین گریب

کیا آپ نے کبھی گھوڑے کو تیراکی کرتے ہوئے دیکھا ہے، اگر نہیں تو دیکھ لیں، گھوڑے کی سوئمنگ پول میں تیرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

گھوڑا بھی ان جانوروں میں سے ایک ہے جو تیراکی کرسکتے ہیں۔ گھوڑے میں قدرتی صلاحیت موجود ہے کہ جب وہ گہرے پانی میں جاتا ہے تو فوری طور پر پیڈل کی طرح اپنے پیروں کو چلانے لگتا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ گھوڑے میں تیرنے کی بہترین صلاحیت ہوتی ہے اور بڑے پھیپڑوں کی وجہ سے اسے تیرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

اصل میں گھوڑے کےلیے پانی میں سانس لینا دشوار ہوتا ہے، گھوڑے پانی میں سر باہر نکال کر منہ اور ناک سے سانس لیتے ہیں، لیکن اس طرح انہیں زیادہ مشقت کرنی پڑتی ہے جس کے باعث دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور گھوڑے کی سانس پھولنے لگتی ہے۔

تیرنا گھوڑے کی کارکردگی کو بہتربنانے کیلئے بہت فائدہ مند اوراس کے ساتھ ہی تفریح کا باعث بھی ہے۔ ایکوا تھراپی انسان اور جانوروں کیلئے یکساں طور پر بہترین ورزش ہے۔ اس عمل کی بدولت بیشتر گھوڑوں کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑا پول میں تیر رہا ہے، تیرتے ہوئے گھوڑے کے دانت بھی نظر آرہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ گھوڑا تیرنے کا مزہ لیتے ہوئے مسکرا بھی رہا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پر اب تک تقریباً 4 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ یہ ویڈیو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔