Time 22 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار کے نام کا کوئی جواز نہیں: غلام سرور

اپوزیشن شروع دن سے تصادم کی راہ پر ہے اور ملک میں تصادم کی صورتحال پیدا کررہی ہے: غلام سرور/ فائل فوٹو
اپوزیشن شروع دن سے تصادم کی راہ پر ہے اور ملک میں تصادم کی صورتحال پیدا کررہی ہے: غلام سرور/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار سے متعلق خبروں کو بلا جواز قرار دیدیا۔

وفاقی وزیر   غلام سرور خان نے مریدکے میں نئے والٹن ایروڈروم کا سنگ بنیاد رکھا جس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ میں داخلے پر عائد پابندی مارچ میں ایاسا کے آڈٹ کے بعد اٹھنے کا امکان ہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نئے والٹن ایروڈروم اور اکنامک زون کی تعمیر کا کام ایک سال میں مکمل کروائے گی ۔ 

عدم  اعتماد پر بات  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی چارج شیٹ نہیں، اپوزیشن شروع دن سے تصادم کی راہ پر ہے اور ملک میں تصادم کی صورتحال پیدا کررہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار علی خان کے نام کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

مزید خبریں :