22 مارچ ، 2022
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر کین رچرڈ سن انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کین رچرڈ سن کے وائٹ بال سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ رچرڈسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا دورہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
آسٹریلوی کرکٹ حکام نے رچرڈ سن کی جگہ اب بائیں ہاتھ کے بین ڈارشیوس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے رچرڈ سن کی غیر موجودگی میں بھی ٹیم کو پاکستان سے مقابلے کے لیے بہتر قرار دیا ہے۔