22 مارچ ، 2022
بالی وڈکے سپر اسٹارز کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں اور بیشتر پرستار ان کی فٹنس اور خوبصورتی کے دیوانے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کروڑوں روپے کمانے والے بالی وڈ کے نامور اداکار کون سے کھانے شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، سلمان خان، خوبرو اداکارہ کرینہ کپورخان، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، انوشکا شرما، رنبیر کپور اور اکشے کمار کھانے میں کون سی غذائیں استعمال کرتے ہیں۔
بالی وڈ کنگ خان کی بات کریں تو انہیں کھانے میں حیدرآبادی مٹن بریانی، کھٹی دال، گِرلڈ چکن کے علاوہ تندوری چکن بہت پسند ہے۔
بالی وڈ میں اپنی فٹنس کیلئے مشہور سپر اسٹار سلمان خان کو بھی بریانی اور کباب بے حد پسند ہیں اس کے علاوہ دبنگ خان اپنی والدہ کے ہاتھوں سے بنے کھانوں کے بھی دیوانے ہیں۔
بالی وڈ بیبو کرینہ کپور خان بھی بریانی کی دیوانی ہیں جبکہ دیگر کھانوں میں پاستہ اور پیزا بھی شوق سے کھاتی ہیں۔
بالی وڈ کی خوبصورت ہیروئن کترینہ کیف بھی لذیذ پکوانوں کی شیدائی ہیں، کترینہ ایک انٹرویو میں اعتراف بھی کر چکی ہیں کہ انہیں آئس کریم، پائے اور دارچینی کے رول اور میٹھا بہت پسند ہے۔
اپنی بے باک اداکاری کی وجہ سے مشہور انوشکا شرما کو بٹر چکن بہت لبھاتا ہے لیکن وہ شوق سے گھر کے بنے کھانے کھاتی ہیں۔
بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار جو ہیرو بننے سے قبل خود بھی ایک ہوٹل میں شیف تھے، کھانے میں مخصوص تھائی گرین کری اور چائنیز کوزین کے علاوہ تندوری پسند کرتے ہیں۔
بالی وڈ کی فائٹر اداکارہ دپیکا پڈوکون ساؤتھ انڈین دیسی اور سی فوڈ کھانے کی بہت شوقین ہیں۔
بالی وڈ کے مایا ناز ہیرو اور ڈانسر ہریتھک روشن سموسوں کے دیوانےہیں اور اکثر ریستوران میں وہ مٹن کے بھی خوب لطف اڑاتے نظر آتے ہیں۔
بالی وڈ کے چُلبلے نوجوان اداکار رنبیر کپور بھی رغبت سے ذائقہ دار کھانوں کے شوقین ہیں، اپنے دوستوں اور نجی محفلوں میں مٹن کری، بٹر چکن اور پائے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔