Time 24 مارچ ، 2022
کھیل

ویڈیو: عثمان خواجہ آؤٹ ہوکر بھی آؤٹ نہ ہو سکے

آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ فوٹو: فائل
آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ فوٹو: فائل 

پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں قسمت آسٹریلین بیٹر عثمان خواجہ پر مہربان ہو گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے اور آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور آسٹریلیا نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 83 رنز بنا لیے ہیں۔

دوسری اننگز کے تیرہویں اوور میں عثمان خواجہ اس وقت خوش قسمت رہے جب وہ کلین بولڈ ہوئے مگر نو بال ہو گئی۔

عثمان خواجہ 31 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے امپائر نے اوور اسٹیپ کی وجہ سے نو بال قرار دیدی جس سے عثمان خواجہ کو نئی زندگی مل گئی۔

یاد رہے کہ عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز اسکور کیے تھے۔

مزید خبریں :