کھیل
Time 25 مارچ ، 2022

قومی ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز کے ہاتھوں میں مہندی لگ گئی

آل راؤنڈرکائنات امتیاز اگلے ہفتے وقار الدین سے شادی کے بندھن میں بندھیں گی/  فوٹو سوشل میڈیا
آل راؤنڈرکائنات امتیاز اگلے ہفتے وقار الدین سے شادی کے بندھن میں بندھیں گی/  فوٹو سوشل میڈیا

کراچی : قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔

 آل راؤنڈرکائنات امتیاز  اگلے ہفتے وقار الدین سے شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔

شادی کے لیےکائنات کے ہاتھوں میں مہندی لگ گئی  ہے اور ان کی شادی 30  مارچ کو ہوگی۔

 قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز  ورلڈکپ  سے واپسی پر کائنات کی شادی میں شریک ہوگی۔

مزید خبریں :