ویڈیو : احد کے اسٹیج پر آتے ہی مداحوں نے ’سجل ‘کے نعرے لگادیے

شوبز کی مقبول ترین جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی مبینہ طلاق کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد احد رضا میر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

انسٹاگرام کے مختلف اکاؤنٹس پر احد رضا میر کی رواں سال دبئی ایکسپو سے لی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اسٹیج پر مداحوں  سے خطاب کے لیے آتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن  جیسے ہی احد نے کچھ کہنے کے لیے مائیک اٹھایا تو مداحوں نے سجل سجل چلانا شروع کردیا۔

مداحوں کے پرجوش ہونے پر احد رضا میر  ہنستے ہوئے خاموش ہوگئے  اور مداحوں کا شکریہ اداکیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شوبز کی معروف خاتون صحافی آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا تھا کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔

آمنہ عیسانی نے کہا کہ سجل کے علاوہ ان کے دیگر ذرائع بھی جوڑی کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی کی تصدیق کر چکے ہیں  تاہم فی الحال دونوں شخصیات  کا علیحدگی سے متعلق کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیاہے۔

مزید خبریں :