فہد مصطفیٰ پر غصے میں کرسی پھینک کر ماری تھی: سارہ لورین

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور ڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ سے بدتمیزی کیے جانے کا اعتراف کیا/ فائل فوٹو
اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور ڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ سے بدتمیزی کیے جانے کا اعتراف کیا/ فائل فوٹو

اداکارہ سارہ لورین نے میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور ڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ سے بدتمیزی کیے جانے کا اعتراف کیا۔

دوران پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد شوبز شخصیات خود کو انڈسٹری میں بہت بڑا اداکار سمجھنے لگتے ہیں آپ کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے؟

سوال کے جواب میں  اداکارہ نے اعتراف کیا کہ بالی وڈ میں کام کرنے سے قبل بھی ان کا مزاج خاصا تیز تھا کیوں کہ وہ بچوں کی طرح کام کرتی تھیں، نہیں جانتی تھیں کہ لوگ انہیں  ان کے  مزاج سے جانچیں گے تاہم اب ان میں تبدیلی آگئی ہے۔

سارہ لورین نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ کے ساتھ ان کا سین شوٹ ہونا تھا اور اس دن ان کا موڈ خراب تھا  لیکن فہد انہیں بار بار سیدھے کھڑے ہونے کا کہہ رہے تھے جس پر انہوں نے کچھ دیر برداشت کیا اور بعد میں کرسی پھینک دی اور  شوٹ بند کرنے کا کہا۔

مزید خبریں :