Time 25 مارچ ، 2022
پاکستان

شاہ محمود کے رابطے تیز، چوہدری برادران کو کل وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچائیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کردیے۔

شاہ محمود قریشی نے آج اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد سے ملاقات کی تھی۔ 

اب انہوں نے مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرلیا اور وہ کل دوپہر دو بجے پرویز خٹک کے ہمراہ پرویز الٰہی کی رہائش گاہ جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام چوہدری برادران تک پہنچائیں گے۔

مزید خبریں :