’لوٹوں سے بدلہ لینا ہے، انکا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے‘: پرویز خٹک

’ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، بس ایک نا مراد عورت پی ٹی آئی کی تھی پتا نہیں وہ کس لالچ میں چلی گئی‘، وزیر دفاع کا امر بالمعروف جلسے سے خطاب— فوٹو: فائل
’ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، بس ایک نا مراد عورت پی ٹی آئی کی تھی پتا نہیں وہ کس لالچ میں چلی گئی‘، وزیر دفاع کا امر بالمعروف جلسے سے خطاب— فوٹو: فائل

وزیر دفاع پرویز خٹک نے امر بالمعروف جلسے میں کارکنوں سے خطاب میں منحرف ارکان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں سے آپ نے بدلہ لینا ہے، ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

جلسہ عام سے خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ’ ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، بس ایک نا مراد عورت پی ٹی آئی کی تھی پتا نہیں وہ کس لالچ میں چلی گئی، باقی میں فخر کرتا ہوں پی ٹی آئی والوں پر سخت حالات میں بھی کھڑے رہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سے وہ گئے جو ہمارے تھے ہی نہیں، جو ہمارے تھے ہی نہیں تو گلہ کس بات کا؟ ان سے بھی کہتا ہوں کہ پچھتاؤگے، جب عوام میں جاؤگے تو جوتے پڑیں گے اور آپ کے منہ پر کالا رنگ ڈالا جائے گا، آپ اپنے بچوں کی بے عزتی مت کرائیں‘۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ ’ووٹ عمران خان کا ملا تو آپ کو کیسی جرات ہوئی کہ آپ ہمیں چھوڑ کر جاتے، مجھے پتا ہے جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں سے آپ نے بدلہ لینا ہے، ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ جو شرمندہ کام انہوں نے کیا اس کی مثال کہیں نہیں ہے‘۔

مزید خبریں :