Time 27 مارچ ، 2022
پاکستان

منحرف لیگی رکن جلیل شرقپوری وزیراعظم کے جلسے میں پہنچ گئے

اسلام دشمن طاقتیں عمران خان کو گرانا چاہتی ہیں، جلیل شرقپوری— فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام دشمن طاقتیں عمران خان کو گرانا چاہتی ہیں، جلیل شرقپوری— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری امربالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

جلیل شرقپوری کا کہنا تھاکہ مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تنقید کریں لیکن حکومت گرانے نہ نکلیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے امریکاکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کا امیج بہتر کیا۔

منحرف لیگی رکن کا کہنا تھاکہ اسلام دشمن طاقتیں عمران خان کو گرانا چاہتی ہیں، اپوزیشن کو ان طاقتوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

مزید خبریں :