27 مارچ ، 2022
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
امر بالمعروف جلسہ عام سے خطاب میں شاہ محمود کا کہنا تھاکہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران کی امانت ہے، اس میں خیانت نہيں کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ضمیر کا سودا نہیں کريں گے، عمران کو جھکانے کیلئے وہ سب اکٹھے ہوگئے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وہ کہتے ہیں خان تم این آر او دے دو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے ، قوم فیصلہ کرچکی، زرداری ، نواز اور فضل الرحمان کو این آر او نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں نے اپنے کپتان کو بتادیا کہ منصوبہ کیا ہے ، منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے، یہ فیصلہ عمران پر ہے وہ قوم کو کتنا اعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔