28 مارچ ، 2022
آسکر 2022 کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ نےاداکار کرس راک کو تھپڑ دے مارا۔
آسکر کی تقریب کےدوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینےاسٹیج پرآئے جس دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی کا مذاق اڑایا۔
کرس راک نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑجانے پرمذاق کیا جس پر ول اسمتھ طیش میں آگئے۔
کرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کو منہ پر زور دارتھپڑ مار کر چلتے بنے جب کہ تھپڑ کھا کر کرس راک مسلسل جگت بازی میں لگے رہے لیکن اسمتھ اپنی نشست پر بیٹھ کر انہیں برا بھلا کہتے رہے۔
واضح رہے کہ 94 آسکر ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان گزشتہ روز لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں کیاگیا۔