Time 28 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عمران خان کا جلسہ، اداکاروں نے کیا ردعمل دیا؟

جلسے کے شرکاء کی تعداد نے جہاں پی ٹی آئی کارکنوں کو حیران کیا وہیں شوبز انڈسٹری کے افراد بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔ فوٹو: فائل
جلسے کے شرکاء کی تعداد نے جہاں پی ٹی آئی کارکنوں کو حیران کیا وہیں شوبز انڈسٹری کے افراد بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔ فوٹو: فائل

27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے شرکاء کی تعداد نے جہاں پی ٹی آئی کارکنوں کو حیران کیا وہیں شوبز انڈسٹری کے افراد بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ہارون شاہد:

اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے خود بھی جلسے میں شرکت کی جہاں سے انہوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں اداکار نے لکھا کہ میں نے گزشتہ 10 سالوں میں تقریباً 50 سے زائد جلسوں میں شرکت کی ہوگی، کئی بار موٹروے پر بھی رہا لیکن اس جلسے میں شرکت کے لیے لوگوں کا جم غفیر ہے۔

ثمینہ پیرزادہ

سیینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ عمران خان کا ٹرمپ کارڈ عوام کی طاقت ہے، عوام کی وہ تعداد جو عمران خان کے جلسے میں شرکت کرتی ہے۔

مصطفیٰ زاہد

موسیقار مصطفیٰ زاہد نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز پر بحث کی جا سکتی ہے لیکن اس پر کوئی بحث نہیں کہ عمران خان عوام مجمع کو جمع کرنے والی شخصیت ہیں اور اس وقت ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ 

عمران خان کا جلسہ، اداکاروں نے کیا ردعمل دیا؟

شفاعت علی

کامیڈین اور ٹی وی میزبان شفاعت علی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ جلسہ بہت بہت بہت بڑا ہے۔ 

منیب بٹ

اداکار منیب بٹ نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا ایک اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

عمران خان کا جلسہ، اداکاروں نے کیا ردعمل دیا؟


مزید خبریں :