Time 28 مارچ ، 2022
پاکستان

آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کردیا

متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی/ فائل فوٹو
 متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کردیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور دیگر شریک ہوئے جب کہ اس دوران قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی اور اس دوران آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری نے (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزیرداخلہ کہہ کر مخاطب کیا اس پر شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب، آپ رانا ثنااللہ کو وزیرداخلہ پکارکے ایوان کو ڈرا رہے ہیں۔

ذرائع کےمطابق شہبازشریف کی بات پرمتحدہ اپوزیشن کےاجلاس میں قہقہے لگے اور ارکان نےتالیاں بھی بجائیں۔

مزید خبریں :