Time 28 مارچ ، 2022
پاکستان

پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، علیم خان ہمارے امیدوار کیوں نہیں ہوسکتے؟ جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پرویز  الٰہی کیسے وزیراعلیٰ نامزد ہو گئے؟ آپ کیاسمجھتےہیں ہم خاموشی سے یہ سب ہونےدیں گے؟

نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ بن گئے؟ پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہمارے پاس ہے، آپ کیاسمجھتےہیں ہم خاموشی سے یہ سب ہونے دیں گے؟

انہوں نے کہا کہ علیم خان ہمارے امیدوار کیوں نہیں ہوسکتے؟ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا اکیلے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ چارلوگ ایک طرف ہوں اور اکیلے ووٹ کو ق لیگ کہہ دیں یہ نہیں ہوسکتا، چوہدری شجاعت کے ہوتے ہوئے حتمی فیصلہ ان کا ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔

مزید خبریں :