پاکستان

مبینہ دھمکی آمیز خط کا معاملہ: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلائے جانے کا امکان

مبینہ دھمکی آمیز خط کا معاملہ: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلائے جانے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے مبینہ دھمکی آمیز خط کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور دعویٰ کیا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

وزیراعظم کے دعوے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے خط سامنے لانے اور ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے مبینہ دھمکی آمیز خط کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا اور اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :