30 مارچ ، 2022
سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہیں قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار کہا کہ جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔
پروگرام کے اینکر نے سوال کیا کہ کیا قتل والی بات مراسلے میں لکھی ہے ؟ اس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ قتل والی بات مراسلے سے جڑی ہوئی ہے، صرف ایک مراسلہ نہیں ہے۔