30 مارچ ، 2022
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میں رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی جس میں پنجاب اور وفاق میں ممکنہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال بھی ہوا۔
قریبی ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار اور مستقبل میں روابط رکھنے پر غور ہوا۔
قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو بھی کی۔
دونوں رہنما رابطے سے متعلق تبصرے کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ ترین گروپ حالیہ دنوں میں وفاق اور پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین دونوں ہی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔